ترقیاتی کاموں میں کمیشن کی پیشکش رد ، کرپٹ آفیسر کو نہیں چھوڑونگا: مفتی عبد الشکور

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکورنے کہا ہے کہ اپنی وزارت میں کسی کرپٹ آفیسر کو نہیں چھوڑوں گا،مجھے ترقیاتی کاموں میں کمیشن کی پیشکش کی گئی جسے رد کردیا ،آج بھی کچے مکان میں رہتا ہوں اور اس پر فخر ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر ایچ جی اوز نیک نیتی سے حجاج کی خدمت کریں تو حجاج کے ساتھ اللہ کریم بھی خوش ہونگے ،حج کو ایک عبادت سمجھتا تھا ،لیکن وزارت کے بعد بابو کے گورگھ دھندوں کو سمجھا،اس سال حج کے سارے منتظمین نئے تھے ۔استثنائی حج تھا ،اس کے باوجود اللہ پاک نے مدد کی اور بہترین حج ہوا ۔مفتی عبد الشکور نے کہا کہ جو کوشش کرے گا اللہ کا وعدہ ہے کہ ضرور اس کی مدد کرے گا،لوگ انتظار میں تھے کہ حج ناکام ہوگا لیکن وہ لوگ ناکام ہوئے،حج کو سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے یہ ہمارا مشترکہ مسئلہ اور فریضہ الہی ہے۔بعض حجاج نے اس بنیاد پر شور کیا کہ بہترین حج کا کریڈٹ جے یو آئی کو نہ جائے ۔اور حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کی ۔مفتی عبدالشکور نے کہا کہ عہد کیا ہے کہ کسی کا حق نہیں ماروں گا ،یہ گناہ ناقابل معافی ہے ،ایچ جی اوز کے ساتھ حقوق العباد وابستہ ہیں ،حاجی اللہ کریم کا مہمان ہوتا ہے ۔حجاج اللہ کے مہمان ہیں ۔ہم میں سے ہر ایک اپنے مہمان پر غیرت کرتا ہے تو اللہ تعالی ہم سب سے زیادہ غیرت والا ہے ۔حج عاشقانہ عبادت ہے ۔حجاج کو تنگ کرنے والے کس منہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہوپ اور منسٹری میں کوئی فرق نہیں ۔کوشش کی کہ ہوپ اور منسٹری میں اچھا ریلیشن قائم کرنے کی کوشش کی ۔نسٹری میں کسی کرپٹ آفیسر کو نہیں چھوڑوں گا ،خود بھی کرپٹ نہیں اور کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑوں گا ۔
 مفتی عبد الشکور

ای پیپر دی نیشن