لارنس کالج کا شمار ملک کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے: گورنر پنجاب

Sep 30, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )لارنس کالج مری کے 162 ویں یوم تاسیس کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن تھے پرنسپل لارنس کالج مری مجاہد عالم، اساتذہ، سٹوڈنٹس اور انکے والدین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ لارنس کالج کا شمار ملک کی بہترین تعلیمی درسگاہوں میں ہوتا ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے سٹوڈنٹس ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی رکھتے ہیں اور بہترین انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں کسی بھی ملک کی تعمیر اور ترقی میں درسگاہوں نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آج کے خوشحال معاشروں کی ترقی کا راز انکے تعلیمی اداروں کے معیار میں پوشیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کی کردار سازی کسی بھی درسگاہ کی اولین زمہ داری ہے اور تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی یکساں توجہ دی جائے گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ لارنس کالج کی ایک طویل اور درخشاں تاریخ ہے اور اس درسگاہ کا اعزاز ہے کہ اس نے اپنی روشن روایات کی ہمیشہ پاسداری کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خود کو جدید تعلیمی تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا ہیگورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ خوش نصیب ہیں  وہ طالب علم جنہیں اس درسگاہ سے فیض یاب ہونے کا موقع ملا اور اس عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل طالب علموں نے ہمیشہ ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم محنت، لگن اور جستجو کے ذریعے ہی کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں تقریب میں سٹوڈنٹس نے ٹیبلوز پیش کئے اور مختلف سپورٹس میں بھی حصہ لیا۔ بعدازاں گورنر بلیغ الرحمن نے مختلف کلاسز اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو شیلڈز پیش کیں۔
 گورنر پنجاب

مزیدخبریں