جلدپاکستان کی معیشت بہتر ہوجائے گی:ڈاکٹر شذرہ منصب 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار) تحریک انصاف نے 2018 کا الیکشن دھاندلی کے ساتھ جیتنے کے بعد اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ ان خیالات کا اظہار این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن کی کمپین کے دوران مسلم لیگ (ن) کی امیدوار اور سابق ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ضلعی صدر تحریک اللہ اکبر رانا جبران نے کی اور رانا جبران نے تحریک اللہ اکبر کی طرف سے ڈاکٹر شذرہ منصب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقعہ پر ایم پی اے مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیاڑ ، ظفر اقبال بٹ، رائے جنید کھرل ، رائے آصف کھرل ، ملک ذوالقرنین ، پیر فیصل اعجاز شاہ ، رانا تنویر ، چوہدری ندیم احمد سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔ ڈاکٹر شذرہ منصب  نے کہا کہ ننکانہ کی عوام اپنے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کی خاطر اور پاکستان کی سالمیت کے لیے ان کو باہر نکال دیں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور تحریک لبیک کی حمایت سے مسلم لیگ کی جیت یقینی ہوگی اوربہت جلدپاکستان کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...