قرآن و سنت کیخلاف کوئی بھی قانون اسمبلی پاس نہیں کر سکتی: نرگس فیض ملک 


لاہور(لیڈی رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ قرآن اور سنت کیخلاف کوئی بھی قانون پاکستان کی کوئی بھی اسمبلی پاس نہیں کرسکتی ،اگر ٹرانس جینڈر قانون کواسلامی شرعی کونسل نے مسترد کیا ہے تواس کو فی الفور واپس لیا جائے اور ایسا کوئی بھی بل اسمبلی میں پیش کرنے سے گریز کیا جائے کہ جس سے معاشرے میں انتشاراور بگاڑ پیداہونے کا ذرا سا بھی اندیشہ ہو۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ سے ہمارے نظام میں خرابیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اور اس کی آڑ میں اگر ملک میں ایک نئی بحث چھیڑنے کا بھی کوئی امکان ہے تواس پر بھی ہمیں غور کرنا ہوگا ہمیں اللہ کی مقرر کردہ حد کے مطابق ہی قانون بنانا ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...