’’اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معیشت فروغ پائیگی‘‘


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ و انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی قوم کیلئے باعث اطمینان ہے ان کے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قومی معیشت فروغ پائے گی اور کاروباری سرگرمیاں مزید بحال اور فعال ہوں گی ، معیشت کی بہتری کیلئے تاجر برادری ہر ممکن کردار ادا کرنے اور حکومت سے تعاون یقینی بنانے کو تیار ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، چوہدری محمد ارشد چھرااور شیخ عبدالحمید نے کہا کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی کوششیں کرنیوالے ہوش کے ناخن لیں پاکستان کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے پہلے ہی معاشی مسائل عوام کیلئے دشواریوں کا سبب بنے ہوئے ہیں جن کے تدارک کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے یہ وقت حکومت کا ساتھ دینے اور مسائل کے حل کی خاطر کردار ادا کرنے کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...