شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں بہت جلد عوام کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو نکال باہر کیا جائے گا یہ لوگ کہتے تھے مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں لیکن آج مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک چلی گئی ہے اور معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے ہر شعبہ تباہ حال ہے عوام کو کسی طرح کا ریلیف حاصل نہیں، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ بہت جلد عمران خان اسلام آباد کیلئے کال دینے والے ہیں جس پر ہم سب نکلیں گے اور لٹیروں کو بھگا کر دم لیں گے، انہیں مزید وقت دینے کا مطلب مزید تباہی ہے ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکی ہر کال پر لبیک کہیں گے، انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جرائم بڑھ گئے ہیں۔