یونین کونسل کی سطح پر پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کرینگے: آصف بشیر بھاگٹ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ڈویژن میں یونین کونسل کی سطح پر پیپلز پارٹی کی تنظیمیں مکمل کرینگے غیر فعال عہدیداروں کو فارغ کرکے متحرک فعال اور نظریاتی کارکنوں کو عہدے دئیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر آصف بشیر بھاگٹ نے پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر و انچارج ضلع گوجرانوالہ اعجاز سماں، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو سے تنظیمی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دس دن کے  اندر اپنے اضلاع میں تحصیل سطح تک تنظیمیں مکمل کرکے رپورٹ دیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ کارکن متحرک اور فعال ہو کر الیکشن مہم شروع کریں کیونکہ 2023 الیکشن کا سال ہے اور انشااللہ تعالی آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور پنجاب بھر سے پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن بہتر رزلٹ دے گی اور بلاول بھٹو زرداری آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن