گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے ، سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جرات اور بہادری کے ساتھ انتقام کی آندھیوں کا سامنا کیا عدالت سے ان کا با عزت بری ہونا خوش آئند اورمسلم لیگ ن کے کارکنوں کے لئے حوصلے کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جبر انتقام اور اخلاقی گراوٹ کے بدترین دور میں مریم نواز نے ایک بہادر اور دلیربیٹی ہونے کا ثبوت دیا اور ہر قسم کے نتائیج کی پرواہ کئے بغیر پوری استقامت کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے سامنے کھڑی ہوگئیں بالٓاخر جبر کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں اور انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے جو ریلیف ملا ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے اور یہ نتائیج کا حامل ہوگا ن لیگی راہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے باعزت بری ہونے سے مسلم لیگ ن میں نئی قوت آئے گی اور مریم نواز پہلے سے بھی زیادہ بہتر سیاسی کردار ادا کریں گی۔
مریم نواز نے بہادری کے ساتھ انتقام کی آندھیوں کا سامنا کیا:چوہدری اقبال گجر
Sep 30, 2022