گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آستانہ عالیہ شرقپوری شریف میں اعلی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات سے خطاب کرتے سجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری نے کہا ہے کہ دین اسلام کی اشاعت اور گمراہی کے خاتمے کیلئے حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کا کردار ناقابل فراموش ہے،صوفیاء کرام کی تعلیمات انتہا پسندی سے بچانے کا نسخہء کیمیا ہے،اس موقع پر صاحبزادہ میاں عزیز الدین شرقپوری صاحبزادہ سید صمصام علی شاہ بخاری،پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،علامہ کوکب نورانی آف کراچی،مفتی محمد عبدالکریم نقشبندی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،سرفراز احمد تارڑ،محمد نعمان صدیقی،قاری فیض احمد شرقپوری،قاری احمد رضا شرقپوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔