اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیربرائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وبا اور بیماریوں سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بروقت اور مﺅثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ایبولا وائرس کا پھیلاﺅ روکنا ہے وزارت کی طرف سے جاری بیان کےمطابق انہوں نے کہا کہ یوگنڈا کی طرف سے ایبولا وائرس کو وبا قرار دیئے جانے اور متعدد کیسز کے بعد ملک کے تمام داخلی راستوں پر صحت کے متعلقہ حکام الرٹ رہیں ۔انہوں نے کہا بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز آف پاکستان وائرس کی روک تھام کیلئے مﺅثر اقدامات یقینی بنائے ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایبولا وائرس کے متعلقہ ممالک کے مسافروں کی سکریننگ اور علامات کے حوالے سے آگاہی کی ہدایت بھی کی وزیر صحت نے کہا کہ سوڈان سے براہ راست پروازیں نہ ہونے کے باوجود عبوری گزرگاہ والے مسافروں کی بھی نگرانی اور تھرمل سکریننگ کو یقینی بنایا جائے گا، مشتبہ اور علامات رکھنے والے مریضوں کی فوری رپورٹ کی جائے انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنارہے ہیں ،انہوں نے طبی عملے میں ایبولا بخار کی علامات ،مریضوں اور مشتبہ مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے، حفاظتی لباس اور دیگر رہنما اصولوں بارے آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت بھی کی۔
عبدالقادر پٹیل