کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسکریبل کی عالمی باڈی ویسپا نے اعلان کیا ہے کہ3 ہفتے پر مشتمل ورچوئل ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ 15 سے 30 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ ا?ن لائن چیمپیئن شپ کی میزبانی ایک بار پھر پاکستان کو سونپ دی گئی۔ پاکستان اس سے قبل 3 ورچوئل ایونٹس کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرچکا ہے۔ ویسپا نے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ ا?ن لائن کروانے کا فیصلہ 8ماہ قبل ہی کرلیا تھا۔ چیمپئن شپ کوا?ن لائن کروانے کی وجوہات میں والدین کی جانب سے چھوٹے بچوں کو ملک سے باہر نہ بھیجنا اور جہاز کے کرایوں میں بے پناہ اضافہ سرفہرست ہے۔ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کو 8 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن نے ایونٹ کیلئے 8 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا۔