چھٹے ا سٹوڈنٹس اولمپک گیمز ،روپ سکیپنگ میں ناصرہ ا سکول کی پہلی پوزیشن


کراچی  (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں جاری چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں فٹ سال، تھروبال اور کرکٹ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے مقابلے (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ روپ سکیپنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ یہ مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی، سٹی سکول ڈی کے کیمپس کراچی، سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر کراچی اور منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں۔روپ سکیپنگ کے گرلز او لیول کے مقابلوں میں ناصرہ سکول نے  45 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہیپی ہوم سکول نے 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سٹی سکول نے 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی  اور اسی طرح اے لیول کے مقابلوں میں  سٹی سکول اور میریٹورس سکول نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز میں 14 کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہورہے ہیں جن میں  ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال ، بیڈمیٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،سکیٹنگ کے مقابلے  شامل ہیں۔ سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں او اور اے لیول کے ساتھ ساتھ میٹرک اورانٹر میڈیٹ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گیمز کی اختتامی تقریب  2 اکتوبر کو ہوگی۔جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن