کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے شان مسعود کو 2023 کاؤنٹی سیزن کے لیے یارکشائر کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔شان مسعود کو کاؤنٹی کے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرنے سے قبل 2023 کے سیزن کیلئے یارکشائر کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔یارکشائر کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے ہیڈنگلے میں گلوسٹر شائر کے ہاتھوں شکست کے بعد شان مسعود کی کپتانی کا اعلان کیا۔ ہم نے شان کے ساتھ جو بات چیت کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ آگے کلب کے کپتان بننے والے ہیں کھلاڑی جانتے ہیں کہ شان کلب کے کپتان بننے جا رہے ہیں اور وہ قیادت کا اپنا انداز لائیں گے۔مسعود نے یارکشائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور جونی ٹیٹرسال کی جگہ وہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اسٹیون پیٹرسن کے جولائی کے آخر میں مستعفی ہونے کے بعد وکٹ کیپر نے قیادت کی تھی۔
شان مسعود کاؤنٹی سیزن کیلئے یارکشائر کے کپتان مقرر
Sep 30, 2022