کراچی (اسپورٹس رپورٹر )بینائی پیرا اسپورٹس اور پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے ڈی ایچ اے کراچی اور ضامن بلڈرز کے تعاون سے ہونے والا نیشنل بلائنڈ ویمن اسپورٹس اختتام پذیر ہو گیا جس میں بصارت سے محروم خواتین کھلاڑیوں کو ماہر کوچز کی جانب سے جوڈو ، آرچری، فٹسال اورایتھلیٹکس کی خصوصی ٹریفنگ دی گئی اس دوران انہیں ڈی ایچ اے کی جانب سے کلفٹن میں ساحل سمندر کا دورہ بھی کروایا گیا جبکہ بیچ ویو کلب میں تمام تر کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی اعشائیہ بھی دیا گیا تھا۔ ڈی ایچ اے سٹی میں ہونے والے این بی ڈبلیو ایس 2022 کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈ یر رائے عاصم مصطفی تھے جنہوں نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر تمام تر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام تر کھلاڑیوں اور منتظمین میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ نیشنل بلائنڈ ویمن اسپورٹس کے بنیادی مقاصد بصارت سے محروم خواتین کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے اور ٹریننگ مہیا کرنے کے تھے تاکہ وہ قومی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیکر ملک کا نام روشن کر سکیں۔اس موقع پر بینائی ایجو کیشن فاو¿نڈیشن کی چیئر پرسن ثروت نسیم شاہ، سلمان الہی ، ڈائر یکٹر ایونٹس امتیاز شیخ، پاکستان امریکن کلچر سینٹر کے صدر مخدوم علی ریاض ، آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین کاشف شاہ، پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے صدر طالش تور ، پاکستان ڈسیبل فاو¿نڈیشن کے چیئر مین شاہد میمن ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر یٹری احمد علی راجپوت ، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکر یٹری محمد علی ،دیا فٹبال کلب کی جنرل سیکریٹری سعدیہ شیخ ،سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید اعجاز علی، کرنل کاشف (ر)، کرنل کوثر (ر )، بریگیڈیئر ظہیر الدین بابر ، فیصل مقصود، فائزہ نعیم، نغمہ عقیل، عظمی انصاری، طلعت شان، مسز میجرزاہد، وسیم خان،مخدوم علی ریاض، خرم شاہ جیلانی ، وسیم باشمی، سر فراز احمد خان ، عمران شیخ و دیگر نے شرکت کی۔