لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل نے آڈیو لیکس پر عمران خان اور اعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ متن میں کہا گیا ہے عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی گھنائونی سازش کی گئی۔ عوام کو غلامی نامنظور کا لیکچر دینے والے شخص نے اپنے منفی ایجنڈے کے ذریعے عوامی جذبات سے کھلواڑ کیا۔ متن میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیکس کا فرانزک ٹیسٹ کرائے۔ چیف کے تین لاکھ اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن جیسا بڑا ادارہ بغیر چیئرمین کے لاوارث ہو گیا ہے۔ چیئر مین فوری تعینات کیا جائے اور ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
قراداد جمع