اعصاب پر قابو رکھنے کی وجہ  سے کامیابی ملی: عامر جمال


ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا۔  جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔

عامر جمال نے کہا کہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔ ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر عامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ عامر جمال کی جانب سے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں اور اس کے ساتھ بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔ آل راونڈر عامر جمال نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے آخری اوور دیا۔

ای پیپر دی نیشن