قطر نے فیفا ورلڈ شائقین کیلئے  کورونا ایس او پیز میں تبدیلی کردی

Sep 30, 2022


ملتان (سپورٹس ڈیسک)خلیجی ریاست قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آنے والے شائقین کے لیے کورونا ایس او پیز میں تبدیلی کردی۔ حکام نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے آنے والے شائقین کے لیے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن لازمی نہیں ہوگی۔ 20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے قطر کے لیے پروازیں لینے سے پہلے 6 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے کوویڈ ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ضروری ہوگا۔
 تیسرا آل پاکستان پہلا ارشد پٹواری میموریل 9 سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح آج ہوگا
 دوکوٹہ (نامہ نگار)ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز شہزاد اقبال قریشی اور غازی احسان نے بتایا کہ  تیسرا آل پاکستان پہلا ارشد پٹواری میموریل 9 سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح آج ہوگا۔  جس میں مہمان خصوصی چوہدری اکبر علی، چوہدری اکرم جاوید اور چوہدری مجاہد علی ہوں گے  پہلا میچ  القائد فٹبال کلب 157 ڈبلیو بی وہاڑی اور جیوے المختار فٹبال کلب دنیاپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں