ملتان ، کرم پور(نمائندہ نوائے وقت، سپیشل رپورٹر ، نامہ نگار )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے کالعدم ہونے کی اطلاع ملتے ہی ن لیگ کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس دوران ڈسٹرکٹ بار میں مسلم لیگ ن نے مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر مرزا فرخ بیگ،ظہر خان مغل نے کہا کہ آج مخالفین کی عوام دشمن پالیسی ختم ہوگی ۔ مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی ان کی ہر کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔مسلم لیگ ن ملتان کے ضلعی صدر بلال بٹ، سابق رکن قومی اسمبلی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید اور سینئر رہنماء ملک انور علی نے کہا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ کرکے ثابت کیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر نیب کی جانب سے بے بنیاد کیس بنایا گیا۔ ایوان فیلڈ کیس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی سزا کا کالعدم ہونا عدلیہ کا تاریخ ساز فیصلہ ہے جس پر ہم عدلیہ کے اس فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں عدلیہ کے فیصلے کی وجہ سے مخالفین کی زبانیں بند بلکہ ان پر سکتہ کی کیفیت چھا گئی اگر ملکی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہیں جنہوں نے آ ئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کئے جس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگت رہی ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ ن ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردے گی اور نااہل دھرنوں ،جلسوں کی سیاست میں لگے رہیں گے جنہوں نے نہ پہلے ملک وقوم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے نہ آ ئند ہ ان سے خیر کی توقع ہے۔ عمران خان کی آ ڈیو لیک پر حکومتی سطح پر سخت کارروائی کی جائے جس کی وجہ سے آ ج پوری قوم میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔کرم پور سے نامہ نگارکے مطا بق مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ ، سابق یوسی چئیر مین عبد القیوم خان کھچی ، میاں آ فتاب بورانہ ، میاں عرفان اقبال بورانہ، مہر اختر نول، عبد الرشید بھٹی ، راو خالد حسین، بشیر احمد فیصل، غلام مصطفیٰ جمال، محمد عرفان، شاہ زیب بھابھہ، عرفان رشید اور دیگر مسلم لیگ ـ’’ن‘‘ کے کار کنان نے کہا ہے کہ حق اور سچ کا فیصلہ ہوا ہے۔
جشن