مٹوٹلی (نامہ نگار) عالمی یوم دل کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کارڈیالوجی ہسپتال ملتان کے سینئر ڈاکٹر اظہر بشیر نے کہا ہے کہ بے اعتدالیوں کے باعث دل کے امراض میں تیز ی سے اضافہ ہورہا ہے ¾ مگر متوازن غذاءاور صحت مندانہ لائف سٹائل کو اپنا کر ان موذی امراض سے بچنا ممکن ہے ۔ شہری نماز ¾ واک ¾ ورزش کو لازما ً اپنی زندگی کا ضروری حصہ بنائیں ۔ گھی کی بجائے کوکنگ آئل کا استعمال ¾ فاسٹ فوڈ ¾ چٹ پٹے ¾ تیز مصالحے دار کھانے ¾ گھٹیا آئل سے تیا ر کیے گئے چپس ¾ نمکو ¾ پاپڑ سے پرہیز کریں ۔ پھل ¾ فریش جوس ¾سبزیوں ¾ سلاد کا استعمال یقینی بنائیں۔ٹینشن سے پرہیز کریں ۔ زندگی ٹائم ٹیبل کے مطابق گزریں۔