بہاول پور ( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ فرزانہ روف ، چوہدری حاکم علی رندھاوا اور چوہدری احسان چیمہ نے کہا کہ آج یزمان میں ہونے والا پی ٹی آئی ورکرزکنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ورکرز کنونشن میں کارکنان اور عوام کا جم غفیر ثابت کرے گا کہ یزمان عمران خان کا قلعہ ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر، زرتاج گل ، کنول شوزب اور دیگر قائدین کا ورکرز کنونشن کے لیے یزمان آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔
عوام امپورٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور نجات چاہتے ہیں کیونکہ جان لیوا مہنگائی دی سفید پوش طبقہ کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے جبکہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔