ملتان(خصوصی رپورٹر) گورنر ، چانسلر نے زکریا یونیورسٹی کے صفدرعباس کو چھ ماہ کیلئے خزانہ دار کاچارج دے دیا تفصیل کے مطابق چانسلر ، گورنر کی منظوری کے بعد ایچ ای ڈی نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ ڈپٹی خزانہ دار صفدرعباس خان کومزید چھ ماہ کیلئے خزانہ دار کا چارج دیا جاتا ہے واضح رہے اس سے قبل وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اہم امور نمٹانے کیلئے صفدر عباس کو تین ماہ کیلئے خزانہ دار کا چارج دیا تھا۔
صفدرعباس خان