مشیر وزیراعلیٰ کا فلور ملز میں آٹے کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی

Sep 30, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے گزشتہ روز فلور ملز کی چیک اینڈ بیلنس کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ ملتان کی مختلف فلور ملز کا دورہ کیا تو آٹے کی غیر موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایف سی کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سبسیڈائیزڈ آٹے کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور آٹا فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جائے ایک ہفتہ اے اندر تمام معاملات کو بہترکریں بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چوہدری طارق زمان گجر نے مل مالکان کو کہاہے کہ پنجاب حکومت بھی آپ سے تعاون کررہی ہے آپ بھی تعاون کریں بصورت دیگر ملز کو بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے اور فلور ملز کو بند بھی کیاجاسکتا ہے۔
 مشیر وزیراعلیٰ
  

مزیدخبریں