ملتان ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈاپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2 202مکمل ہو گئے. جس کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے صنعتکار سیدمحمد عاصم شاہ اے پی بی یو ایم اے کے بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ اسکے علاوہ فیصل آباد سے کیپٹن (ر) عبدالفاروق خان سینئروائس چیئرمین اور مہر محمد سعید وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔ نو منتخب عہدیداران یکم اکتوبر 2022 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس موقع پر نو منتخب چیئر مین سید محمد عاصم شاہ نے کہا کہ اے پی بی یو ایم اے کا چیئرمین منتخب ہونا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ کہ ان کی بھر پور کوشش ہو گی کہ ایسو سی ایشن ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ فورم پر بھر پور طریقے سے موقف پیش کریں۔اس موقع پر موجود عارف احسان ملک ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اور سابق چیئرمین اے پی بی یو ایم اے نے کہا کہ سید محمد عاصم شاہ کی ایسوسی ایشن کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔انتخاب کے بعد عارف احسان ملک، خواجہ محمد یونس، تنویر احمد شیخ، غالب حیدر قریشی، عمران محمود، بلال جمیل، محمد ندیم خالد، محمد طیب، شہزاد احمد،ذوالفقار علی قمر، سید محمد احسن شاہ، سید محمد فاضل شاہ، شیخ محمدطیب چوہدری عبدالجبار اور دیگر عہدیداران نے مبارکبادپیش کی۔
محمد عاصم شاہ