کھوڑ(نامہ نگار)مجوزہ تحصیل کھوڑ ضلع اٹک کا سب سے بڑا گنجان اور مصروف ترین قصبہ ہے مگر یہاں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کوئی صفائی ستھرائی کا نظام نہیں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑاور گندگی کے ڈھیر نظر آتی ہے جن سے وبائی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ اسی طرح صاف پانی کے بڑے بڑے تالاب ہیںجو ڈینگی کا سبب بن سکتے ہیںمحکمہ ہیلتھ کی طرف ڈینگی کے خلاف کوئی قابل ذکرکاروائی دیکھنے نظر نہیں آئی سوائے اس کے کہ محکمہ ہیلتھ کے اہلکارنے کوئی ذاتی رنجش مٹانے کی خاطر چیئرمین واٹر یوزر کمیٹی کھوڑ کمپنی امجد خان کے خلاف وال سے گرنے والی پانی کو سامنے رکھ کر ڈینگی کی ایف آئی درج کرا دی جس کی معززین علاقہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ سطح پر انکوائری کرکے غیرذمہ دارانہ حرکت کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔