ماہ ر بیع الاول مسلمانوں کیلئے عقیدت، احترام و اتحاد کا محور ہے، ریاض چشتی

Sep 30, 2022


فتح جنگ ( نامہ نگار) ر بیع الاول کا مقدس مہینہ تمام مسلمانوں کے لیئے عقیدت، محبت، احترام و اتحاد کا محور ہے، آقا کریم ؐ کے یوم ولادت پر خوشی اور اپنے آقا سے محبت کے اظہار کیلئے محافل میلاد کا انعقاد باعث سعادت ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جامعہ مہریہ ریاض العلوم کھدوال کے ناظم اعلیٰ حافظ محمد ریاض چشتی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ وجہ تخلیق کائنات، فخرموجودات، سید الانبیائ، رحمت للعالمین، انسانیت کو معراج انسانیت پر فائز کرنے والے،سرکار دو عالم خیر الامم، روز محشر شفاعت کرنے والے، حق و صداقت کو نقطہ عروج تک پہنچانے والے، ہمارے پیارے اور مکرم و محترم نبی ؐاس ماہ مقدس یعنی ربیع الاول کی 12 تاریخ اس دنیا میں تشریف لائے۔یہ مہینہ آپؐ کی ولادت کا مہینہ ہے جو ہم سب کے لیئے باعث رحمت اور برکت ہے ۔انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو یہ کائنات آپؐ کے نور مبارک سے روشن ہوگئی۔حضور اکرم ؐعشق کی ابتداء بھی ہیں اور انتہا بھی ہیں۔

مزیدخبریں