ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ن لیگ کی سابق ایم این اے اورشعبہ خواتین کی مرکزی رہنماء محترمہ آسیہ نازتنولی نے مریم نوازکے عدالت سے بری ہونے پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے قائدن لیگ میاںنوازشریف کوخصوصی طورپرمبارکبادپیش کی ہے،محترمہ آسیہ نازتنولی نے ایک بیان میں کہا کہ محترمہ مریم نوازنے خاتون ہونے کے باوجو د، ملکی سیاست میںانتقامی کاروائیوں اور جھو ٹے مقدما ت کاجس جرائت بہادری اور استقا مت کے ساتھ مقابلہ کیا،اس نے ملکی سیاسی تاریخ میںاک نئے باب کااضافہ کردکھایا،محترمہ مریم نوازنے قیدوبندکی صعوبتیںاورجھوٹے مقدمات کی لہرکے ہرقسم کے اثرات سے بے نیازہوکراپنے اصولی موقف پرشا نداراستقامت دکھائی،اوربلآخرحق سچ کی فتح ہوگئی ،اورآج ہائی کورٹ اسلام آبادکی معززعدالت نے جھوٹ کاپلندہ تیارکرنے والوںکے منہ پران کا کیا دھراپھینک دیا،پاکستانی خواتین کومحترمہ مریم نواز کے استقامت پرمبنی سیاسی کردارپرفخرہے،اورآج عدالتی فیصلہ سے ن لیگ کی قیادت اورکارکنان کوجوفتح حاصل ہوئی ہے،اورجوحوصلہ ملاہے،وہ عمران خان اوراس کے حواریوںکیلیئے ڈوب مرنے کامقام ہے۔