مندرہ(نامہ نگار) مندرہ سروس روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، تھانہ مندرہ سے چند میٹر کے فاصلہ بس سٹاپ پر دن دیہاڑے 37000 ہزار کی مسلح ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا،مسلح وارداتی کامیاب واردات کے بعد بھرے بازار سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی کارکردگی سوالیہ نشان جبکہ ایک نو سر بازی کی واردات کی بھی بازگشت سنائی دیتی رہی،تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر گزشتہ روز دن گیارہ بجے کے قریب تھانہ مندرہ تھانہ سے چند میٹر کے فاصلہ پر ذوالقرنین ولد یعقوب عمر 36 سال نے ایچ بی ایل مندرہ سٹی سے 37 ہزار روپے کی نقد رقم نکلوائی وہ 37 ہزار روپے نقد لے کر سروس روڈ پر تھا کہ 125موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گوجر خان کی طرف فرار ہو گئے۔