مریم نوازکا ایون فیلڈ ریفرنس سے سرخروہونا حق کی فتح ہے، جاوید اخلاص


گوجرخان (نامہ نگار)محترمہ مریم نوازاورکیپٹن رصفدرکااسلام آباد ہائیکورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس سے سرخروہونا حق اور صداقت کی فتح ہے مریم نواز شریف کیخلاف ثاقب نثار کی ہدائت پر سنایا گیا فیصلہ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کوڑے دان میں پھینک دیا مریم نواز اور کیپٹن رصفدر نے جرات اور بہادری سے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں عمران نیازی حکومت کے ظلم وجبرکاڈٹ کرمقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے حکومت اور نیب ان کے خلاف کچھ بھی عدالتوں میں ثابت نہ کرسکے مریم نوازاورکیپٹن صفدر کی عدالت سے رہائی مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف کے اصولی موقف کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کا سابق چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سرپرست اعلی حاجی خواجہ محمد اعجاز مرکزی انجمن آڑھتیاں گوجرخان کے صدر راجہ سجاد سلیم حیدرعرف کالا مسلم لیگ ن ضلع راولنڈی کے نائب صدرحاجی طیب قریشی مسلم لیگ ن پروفشنل ونگ کے صدر احمد شاہ خان دیگر مسلم لیگی رہنماں چوہدری مظہر حسین وارثی حاجی راجہ ہارون آف رتیال حبیب مغل سید تجمل حسین شاہ خان گلاب خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن