مریم نوازکی بریت سے ملکی سیاست میںاستحکام پیداہوگا،فیاض خان تنولی 

Sep 30, 2022



ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ن لیگ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدرحاجی فیاض خان تنولی نے کہاہے کہ محترمہ مریم نوازکوعدالت سے بری اور آئندہ کیلیئے ملکی سیاست میںبھرپورحصہ لینے اور انتخاب لڑنے کیلیئے اہل قراردینے کی اطلاعات سے ملک کی قومی سیاست میںنیااستحکام پیدا ہوگا ،اورسیاست کے اندرشائستگی کوفروغ ملے گا،صرف اورصرف اپنی ذاتی سیاست اورچوہدراہٹ کیلئے ایک مقبول ترین عوامی جماعت کواوراس کی قیادت کوجھوٹے مقدمات میںلپیٹ کراس کی کردارکشی کرنے کی تمام سازشیںاورکاوشیںبری طرح ناکام ہوگئیں،اورسچائی کادعویٰ رکھنے والے عدالتو ں میںجیت گئے،حاجی فیاض خان تنولی نے مریم نوازکی بریت پرمیاں نوازشریف، میاں شہباز شریف،اوردیگرمرکزی قائدین کے ساتھ ساتھ ضلع صدرحاجی عمرفاروق کوبھی مبارکباددی ہے۔

مزیدخبریں