نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہر اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی نے پنجے گاڑھ لئے مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی ‘ تجاوزات کی بھرمار‘ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ملی بھگت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق نارنگ شہر کی مارکیٹوں میں خودساختہ مہنگائی نے عوام کو رولا کر رکھ دیا کوئی بھی چیز سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہر دکاندار اپنی من مرضی میں مصروف ہے شہریوں کا کہنا تھا چیف افسر کی ملی بھگت سے عوام کو دونوں سے ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے دیدہ دلیری سے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان بھرپا ہے منی پٹرول پمپوں پر ناقص اور کم پیمانہ پر تیل فروخت ہو رہا ہے تجاوزات سے لوگ بیزار ہو چکے ہم چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر لاہور ڈویثرن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے عناصر اور شہر میںجگہ جگہ منی پیٹرول پمپوں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے ۔