گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر/ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( آیچ آر ایم اینڈ ایم آئی ایس ) گوجرانوالہ ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک کو ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز گوجرانوالہ ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے نئی ذمہ داریوں کو پورے خلوص اورحکومتی ترجیحات کے مطابق سر انجام دینے کے عزم کااظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویںن غلام فرید کی رہنمائی میں اپنے فرائض قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کرادا کریں گی۔