وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

Sep 30, 2022 | 17:25

لاہور:وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس اسپتال کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے میانوالی اورتلہ گنگ کے اسپتالوں کو رجب طیب اردوان ٹرسٹ ,انڈس اسپتال کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ترک وفد کی ملاقات کے دوران میانوالی کے مدراینڈ چائلڈ اسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے بھی سپرد کردیا گیا،وزیراعلی پنجاب  نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کو انڈس ہسپتال ماڈل پر چلایا جائے گا۔ تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال اورچودھری پرویزالٰہی اسپتال کے انتظامات بھی رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا ہے ، انڈس اسپتال انتظامیہ تلہ گنگ ٹی ایچ کیو اورچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ کرے گا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اورنرسنگ کالج انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی اشتراک سے آپریشنل کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو نجی شعبے کے اشتراک سے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں