پٹرول قیمتیں اور مہنگائی حکومت نہیں کرتی :شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا یہ تاثرغلط ہے حکومت پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے.پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر شاہد خاقان نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے حکومت پٹرول یا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے، یہ فیصلہ تو آزاد ادارے اوگرا اورنیپرا خود کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد بھی ریلیف نہیں ملتا، نیب سے پوچھا جائے جعلی کیس بنانے کے کیا مقاصد تھے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک دن جواب دینا پڑتا ہے ،ان کو جواب دینا پڑے گا، جواب حکومتیں نہیں لیتی ہیں، عدالتوں کو فیصلے کرنے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن