لاہور:پیپلز پارٹی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا بھر پور استعمال کرنے کے لیے میدان میں آگئی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو سٹیٹ آف دی آرٹ اور با صلاحیت بنانا پہلی ترجیح ہے۔انفارمیشن بیورو کو ڈسپلن اور پوری انرجی کیساتھ چلائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل سیکرٹریٹ میں ڈویڑنل ،ڈسٹرکٹ،تحصیل اور سٹی انفارمیشن سیکرٹریز کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ضلع کی سطح پر انفارمیشن بیورو کے ماہانہ اجلاس ہونگے،سرگرم،غیر سرگرم اور خالی عہدوں کو جلد از جلد پر کیا جائیگا اوراطلاعات کی ترسیل اور منصوبہ بندی و ڈسپلن کے نفاذ کا اختیار متعلقہ ڈویڑنل سیکرٹری کے پاس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمت نہیں ہاریں گے۔انفارمیشن بیورو کو ماتحت نہیں کولیگز چاہیں۔پارٹی نظرئیے،انرجی،انڈرائیڈ فون اور پروفیشنل اپروچ والے فرد کو کانٹنٹ رائٹر ہونا چاہیے۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری نایاب گوہر جان نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی فہرست ملتے ہی نوٹیفکیشن کر دیا جائیگا،انفارمیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے بعد قیادت سے ریسورسز لینگے۔سوشل میڈیا اور انفارمیشن میں خواتین کی نمائندگی بہتر بنائینگے۔