لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کےدرج 2 مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ضمانت پرسماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ 1271/23 درج ہے۔