سوڈان میں ہیضہ پھیلنے لگا، عالمی ادارہ صحت متحرک ہوگیا

Sep 30, 2023 | 13:39

ویب ڈیسک

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ادارہ نے متاثرہ علاقوں میں ریپڈ ریسپانس ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ ادارہ سوڈانی وزارت صحت کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ مشتبہ کیسز کے نمونے صحت عامہ کی لیبارٹری میں منتقل کیے جا سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ سوڈانی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت اور صحت کے شراکت داروں کے تعاون سے صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کی فراہمی کو بڑھانے اور متاثرہ اور خطرے سے دوچار کمیونٹیز کو خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی کوششوں کو مربوط کیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سوڈان شدید بارشوں اور سیلاب کے علاوہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی، بیماریوں کے پھیلا اور غذائی قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈان میں 70 فیصد ہسپتال ریپڈ سپورٹ فورسز اور سوڈانیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے معطل ہو چکے ہیں۔ جو ہسپتال اب بھی چل رہے ہیں وہ بھی بڑی تعداد میں بے گھر افراد کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں