امراض قلب کی اہم وجہ ورزش سے دوری اور متوازن غذا کا عدم استعمال ہے، ماہرین

زندگی سے ہے پیار تو دل کا خیال رکھیں۔ آج دل کی بیماریوں سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، اس سال کا عنوان ہے، دل کا استعمال کریں اور دل کو جانیں۔ 

ماہرین امراض قلب کے مطابق دل کے امراض بڑھنے کی وجہ ورزش سے دوری ہے۔ 

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا بھی امراض قلب کی وجوہات میں سے ایک ہے۔  

ان کے مطابق نوجوانوں میں بھی دل کے امراض بڑھنے کی وجہ ورزش سے دوری اور متوازن غذا کا عدم استعمال ہے۔

ای پیپر دی نیشن