فیروز والہ:آتش بازی کے کارخانوںمیں اضافہ ‘حکام کارروائی سے گریزاں 

Sep 30, 2024

فیروزوالہ(نامہ نگار )تحصیل فیروز والہ اور ضلع شیخوپورہ کے گردونواح میں آتشبازی کے کارخانوں میں اضافہ نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں شہری آبادیوںکیساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والے100 سے زائد کارخانے چل رہے ہیں جن کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کارروائی سے گریزاں ۔ آتش بازی تیار کرنے کا غیرقانونی دھندہ زور پکڑ رہا ہے۔ مختلف کارخانوں میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں بعض افراد جا ں بحق ہونے سمیت متعدد زخمی ہوچکے ہیں اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض کارخانہ مالکان کے مختلف متعلقہ افسران اور بعض پولیس ملازمین کیساتھ رابطے ہیں جنہیں وہ ماہانہ بھتہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ کارخانوں میں مزدوروں کی زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے جن سے معمولی مزدوری کے عوض کام لیا جاتا ہے۔ آگاہی کے باوجود محکمہ لیبر بھی کارروائی سے قاصر ہے۔ شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کے ذرائع نے آتشبازی کے کارخانوں کے خلاف کاروائیوں سے گریز برتنے اور بھتہ خوری کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

مزیدخبریں