انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت میں  2 ماہ کا اضافہ کیا جائے،ساؤتھ ایشین لائرز یونٹی کا وزیراعظم،وزیرخزانہ سے مطالبہ

لاہور(نیوز رپورٹر) ساؤتھ ایشین لائرز یونٹی کے چیئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل حذیفہ اشرف وائس چیئرمین علی احمد کیانی ایڈووکیٹ صدر پاکستان چیپٹر پیرزادہ عمر عاصمی نے وزیر اعظم ،وزیر خزانہ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت میں 2 ماہ کا اضافہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر وکلاء تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے ایف بی آر کی ویب سائٹ بہت آہستہ کام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن