فیروزوالہ( نامہ نگار) شیخوپورہ ریجن پولیس کے تین اضلاح شیخوپورہ ،ننکانہ اور قصور سے برخاست ہونیوالے پولیس ملازمین اپیلیں دائر کرنے کیلئے رل گئے۔آر پی او شیخوپورہ ریجن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ ہر ضلع میں برخاست ہونیوالے اور دیگر پولیس ملازمین ضلع کی سطح پر اپیلیں دائر کریں گے مگر ان احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ ضلع کی سطح پر کسی قسم کی سہولیات فراہم نہ کی گئی ‘ ملازمین شیخوپورہ ریجن اور متعلقہ ضلع میں دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ۔ ابھی تک اپیلیں دائر نہ ہو سکیں ‘ملازمین کے مطابق اپیل کلرک صاحبان کے پاس ابھی تک محکمے کی طرف سے کوئی سامان نہ پولیس ایپ فراہم کی گئی جس پر اپیلیں جمع کی جا سکیں۔ ملازمین نے آئی جی پنجاب پولیس اور آرپی او شیخوپورہ رینج سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ضلع کی سطح پر سہولیات فراہم کر کے ملازمین کو اپیلیں جمع کرانے کا موقع فراہم کیا جائے۔
شیخوپورہ ‘ننکانہ ‘قصور کے برخاست پولیس اہلکار اپیلوں کیلئے رل گئے
Sep 30, 2024