لاہور(نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا نبیؐ ،وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفیؐ کی ولادت باسعادت سے دکھی انسانیت کو امن اور سکون نصیب ہوا۔ اللہ کے رسولؐ کی پاکیزہ زندگی کو سیکھ کر اور اس پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اپنی زندگی کو آپؐ کی سیرت کے سانچے میں ڈھال دینا ہی اصل محبت ہے۔ اگر ہم اللہ اور اسکے رسولؐسے سچی محبت کے دعوے دار ہیں تو ہمیں اپنے قول و فعل سے اور اپنے عمل سے آپؐکے لائے ہوئے دین کو لوگوں تک پہنچانا ہوگا۔
محمد مصطفیؐ کی ولادت سے دکھی انسانیت کو امن ، سکون نصیب ہوا:شیخ انوارالحق
Sep 30, 2024