لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم حکمران متحد نہ ہوئے تو اسرائیل ہر ملک کو نشانہ بنائے گا۔ ہم فرقوں اور مسلکوں کی سیاست میں بٹے ہوئے ہیں جو ہمیں زوال کی طرف لے جائے گی۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے میر پور آزاد کشمیر سے امیر جماعت مولانا محمود احمد کی قیادت میں آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبدالوحید شاہد، مولانا امجد اقبال گھمن، قاری محمد فیاض بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا مسلمان حکمران متحد نہ ہوئے تو اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ہر ملک کو نشانہ بنائے گا۔