ملک کسی قسم کی فرقہ واریت، انتشار،انتہا پسندی کا متحمل نہیں :رانا تنویر

Sep 30, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری گذشتہ روز کے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی ہدایت پر جمعیت اہلحدیث کے وفد کی رانا عون البا ری، حافظ عبید الرحمن ایڈو وکیٹ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیر صنعت و تجا رت رانا تنویر حسین سے ملا قات۔وفد میں قاری شفیق الرحمن ربانی، مہر فیاض، عبد الرحمن سلفی، ذوالفقار علی فاروقی، مدثر و دیگر شامل تھے۔وفد نے جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا نیز وفد نے رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کی اورملکی سیاسی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

مزیدخبریں