لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر یاور عرفان نے ملک بھر کے تمام چیمبرز پر زور دیا ہے کہ ان کو حکومت پاکستان پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم 15 نومبر 2024 تک توسیع دینے کیلئے ایک قوت کے طور پر متحد ہونا چاہیے تاکہ ٹیکس فائلرز کو ریٹرن فائل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم پاکستان ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کریں کہ ٹیکس ریگولیشنز میں تبدیلی کے کہنے پر تاجروں، کاروباروں اور صنعتوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے تمام چیمبرز کومتحد ہونا چاہیے :یاورعرفان
Sep 30, 2024