لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں ابوزر شاد کو صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، انجینئر خالد عثمان کو سینئر نائب صدر اور شاہد نذیر کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کاروباری طبقے کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔پی پی پی اور کاروباری برادری کا مشترکہ تعاون ترقی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا لاہور چیمبر آف کامرس کی نئی قیادت معاشی اصلاحات میں اپنی سفارشات دے۔