اولیور کرسچین کا دورہ، پاکستان برطانیہ اقتصادی ، تجارتی روابط مضبوط ہونگے:میاں کاشف

Sep 30, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)یوکے پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا برطانیہ کے ٹریڈ کمشنر برائے پاکستان و مشرق وسطیٰ اولیور کرسچین کے 3 روزہ دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی اور تجارتی روابط مزید مضبوط ہونگے۔ گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اولیور کرسچین کے دورہ پاکستان کے دوران ایسیکس یونیورسٹی کے ساتھ سٹریٹجک تعلیمی معاہدے اور نووا کیئر ہسپتال اسلام آباد اور امپیریل ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ کے مابین تعاون سمیت نئی شراکت داری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا اس سے برطانیہ کی پاکستان کے شعبہ صحت و تعلیم میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ یونیورسٹی آف ایسیکس کی شراکت داری کا مقصد پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے جبکہ نووا کیئر پراجیکٹ خطے میں صحت کی سہولیات اور دیکھ بھال میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

مزیدخبریں