لبنان کے مسلمانوں نے بھی کفن باندھ لئے ہیں:لیاقت علی میر

Sep 30, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی مسلم لیگ کے رہنما لیاقت علی میر نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے بعد اب لبنان کے مسلمانوں نے بھی سروں پر کفن باندھ لئے ہیں حذب اللہ کی قیادت میں لبنانی عوام اسرائیلیوں کو ناکوں چنے چبوائے گیں جب مظلوم کو کچلا جائے گا تو ردعمل فطری بات ہے مقبوضہ علاقوں میں لاکھوں فلسطینی فوجی محاصرے میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں بامعنی اور قابل عمل مذاکراتی عمل اگر پروان چڑھایا جاتا تو آج مسئلہ فلسطین حل ہوچکا ہوتا مگر بعض عالمی طاقتوں نے اس اہم مسئلے کے حل کی بجائے اسرائیل کوفلسطین پر جارحیت مسلط کرنے پر پس پردہ مدد فراہم کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکز خالد بن ولید میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا لیاقت علی میر نے کہاکہ فلسطین کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملہ کرکے نئی جارحیت کا آغاز کردیا ہے جس سے اسرائیل کی پالیسی واضح ہوگئی ہے یہودی ایک ایک کرکے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو نشانہ بنانے کے پلان پر عمل پیرا ہیں۔

مزیدخبریں