قصور(نمائندہ نوائے وقت)نواحی علاقہ تلونڈی میں معمولی لڑائی جھگڑے پرایک گروپ کی اندھادھند فائرنگ سے راہگیرجا ن کی بازی ہارگیا۔اہل علاقہ نے تین ملزموںکوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔تلونڈی کے رہائشی حنظلہ اورملزمان علی حسن کے مابین کسی بات پرمعمولی لڑائی جھگڑاہواتوملزمان علی حسن گروپ کے6 سات افرادآئے اوراندھادھند ہوئی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر یاسین نامی راہگیرزخمی ہوگیاجسے علاج کے ہسپتال منتقل کیاگیامگر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اہل علاقہ نے گھیراڈال کرتین ملزمان علی،اویس اورسرمدکو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔