شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران شرقپورروڈکے صدرمیاں زاہد صدیق نے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کی بدولت مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ملک میں مہنگائی کی شرح کو2017 ء پر لیکرآئیں گے (ن) لیگ ملکی سیاست کاحسن اورجمہوری اقدارکے فروغ کی ضامن ہے جس نے ہردور میں عوام کے حقوق کے تحفظ اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطرکرداراداکیا۔ پارٹی قیادت اوروفاقی وصوبائی حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے نہ ماضی میں اپنی سازشوں میں کامیاب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں زاہد صدیق نے کہا کہ حکومتی اقدمات کی بدولت عوام کی زندگیوں میں بہتری آرہی ہے۔ عام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
حکومتی اقدامات کی سے مہنگائی کم ہورہی ہے:میاں زاہد صدیق
Sep 30, 2024