شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کیلئے خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ فلسطین غزہ اورلبنان سمیت دیگر مسلم ممالک کیلئے زندگی تنگ کی جا رہی ہے نہتے لوگوں پر بم بر سا ئے جا رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان متحد ہو کر اسرائیل امریکا اور یورپی یونین کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اب وقت مذمت کا نہیں بلکہ شہادت کا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ اب ا قو ام متحدہ سمیت دیگر فورم پر فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کے بجائے بھارت اسرائیل پر حملہ کرنا ہوگا۔ دنیامیں تیسری عا لمی جنگ کی گھنٹی بج چکی ہے انہوں نے کہاکہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کیلئے امریکا نے بھاری مقدا رمیں اسرائیل کو اسلحہ اور بنکر بسٹر بم فراہم کئے گئے۔
اسرائیل دنیا کیلئے خطرناک بنتا جا رہا ہے:چوہدری طاہر مجید
Sep 30, 2024